آئین اور حق کی بات کرنا غداری ہے تو یہ غداری بار بار کریں گے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہےکہ اگر قانون، آئین اور حق کی بات کرنے والا غدار ہے تو پھر پورا پاکستان غدار ہے، جاوید لطیف نے سچ پر ڈٹ کر نوازشریف اورپاکستان کی مٹی کاحق ادا کردیا ہے۔

آئین اور حق کی بات کرنا غداری ہے تو یہ غداری بار بار کریں گے، مریم نواز

مریم نواز شیخوپورہ میں پارٹی کے گرفتار رہنما جاوید لطیف کے گھر پہنچیں اور جاوید لطیف کےاہلخانہ سےملاقات کی اور ان سے اظہار یکجہتی کیا۔

بعد ازاں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر  آئین اور حق سچ کی بات کرنا غداری ہے تو یہ غداری بار بار کریں گے، غداری غداری کا کھیل بہت برسوں سے سنتے آرہے ہیں، نواز شریف کے شیر اور پاکستان کے بیٹے جاوید لطیف نے خطرہ مول لے کر حق کی بات کی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ غداری کا لقب جاوید لطیف کو نہیں شیخوپورہ کے عوام کو دیا گیا،غداری کالقب نواز شریف اور مریم نوازکےحصے میں بھی آیا تھا، وقت بدل رہا ہے، لوگوں نے ڈرنا چھوڑ دیا ہے، آج لوگوں کو پتا چل گیا ہے کہ ان کا حق کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  تمہارےغداری کےفتوے پرکوئی یقین کرنےکو تیارنہیں ہے، اگرجاوید لطیف کو غدار کہا تو ہم سب غدار ہیں،جنہیں تم غداری کے فتوے بانٹ رہے ہو تاریخ انہیں ہیرو کےطورپریادرکھےگی۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0