'آئمہ بیگ خوبصورت، حیران کن اور مکمل طور پر ایک شاندار انسان ہیں'

پاکستانی اداکار و ماڈل شہباز شگری نے گلوکارہ آئمہ بیگ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

'آئمہ بیگ خوبصورت، حیران کن اور مکمل طور پر ایک شاندار انسان ہیں'

شہباز شگری نے انسٹاگرام پر گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی  اور کیپشن میں لکھا کیا کہ زندگی میں جس خوبصورت ترین، حیران کن، عالی ظرف اور مکمل طور پر ایک شاندار انسان سے ملاقات ہوئی وہ گلوکارہ آئمہ بیگ ہیں۔

اداکار نے مزید لکھا کہ میں مذاق کر رہا ہوں، جو وضاحتی الفاظ (آئمہ بیگ) کے لیے کہے جا سکتے ہیں وہ پھر بھی ناکافی ہیں۔

انسٹاگرام پوسٹ پر اداکار شہباز شگری نے انھیں برداشت کرنے پر آئمہ بیگ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور ماڈل شہباز شگری کی دوستی کے چرچے کئی عرصے سے ہیں جبکہ ماڈل و اداکار شہباز شگری رواں برس اپنی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی آئمہ بیگ تصویر کے کیپشن میں بھی آئمہ کے لیے ’بیٹر ہاف‘ کی اصطلاح استعمال کر چکے ہیں۔

 خیال رہے کہ اداکار شہباز شگری کی پہلی شادی اداکارہ عائشہ لینیا سے ہوئی تھی تاہم جون 2018 میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی تھی

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0