اب تک کسی سے محبت ہی نہیں ہوئی: نیلم منیر

اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ انہیں اب تک کسی سے محبت ہی نہیں ہوئی۔

اب تک کسی سے محبت ہی نہیں ہوئی: نیلم منیر

نیلم منیر کا ثمینہ پیرزادہ کے شو میں شرکت سے لیا گیا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں محبت سے متعلق گفتگو کرتے دیکھاجاسکتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اب تک محبت نہ ہونے پر  آنکھوں کو بڑا کریڈٹ دیتی ہوں،کیوں کہ  میری آنکھیں کمزور ہیں  جس کی وجہ سے مجھے دور سے  پتا ہی نہیں چلتا کہ کون گیا ہے۔

نیلم منیر نے کہا کہ میں آنکھوں کے کمزور ہونے پر بہت خوش ہوں کیوں کہ لوگ کہتے ہیں ایک نظر میں کسی کو دیکھا اور وہ اچھا لگنے لگا مگر ایسا کبھی میرے ساتھ نہیں ہوسکا۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0