اب سینیٹائزراسپرے، کلائی پر پہنئے

لندن: اس سال کووڈ 19 وبا کی باعث سینیٹائزر کی اہمیت روز افزوں بڑھی ہے۔ لیکن ہر جگہ سینی ٹائزر کی بوتل لے جانا بہت آسان نہیں ہے۔ اس کا حل اب اسپرے کیئر بینڈ کی صورت میں پیش کیا گیا ہے جو ایک گھڑی نما آلہ ہے اور بٹن دبانے پر پھوار خارج کرکے ہاتھوں کو جراثیم اور وائرس سے پاک کردیتا ہے۔

 اب سینیٹائزراسپرے، کلائی پر پہنئے

جس طرح اسپائیڈر میں اپنے ہاتھوں سے جال پھینکتا ہے عین اسی طرح اب کلائی سے سینیٹائزر کا اسپرے خارج ہوتا ہے۔ صرف ایک مرتبہ چھونے سے کلائی میں بندھا ڈسپینسر سینی ٹائزر کی پھوار پھینکتا ہے اور آپ کے ہاتھوں اور اطراف کے مقامات کو جراثیم سے پاک کردیتا ہے۔

ایک مرتبہ بٹن دبانے پر یہ آلہ جراثیم کش مائع کی اتنی بڑی مقدار خارج کرتا ہے جو 5 انچ لمبی اور ڈھائی انچ کے فاصلے تک پھیل کر اس جگہ کو وائرس اور جراثیم سے پاک بنادیتی ہے۔ لیکن اس کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اسپرے بہت ہی باریک پھوارخارج کرتا ہے۔

عام طور پر سینیٹائزر بہت بڑے اور موٹے قطرے خارج کرتے ہیں لیکن اسپرے کیئر بینڈ میں ایسا نہیں ہے۔ یہ ایک طرح کا ایٹمائزر ہے بہت باریک قطرے خارج کرکے ہر جگہ پھیلا دیتا ہے۔ یوں مائع کے بڑے قطروں کو ہاتھوں پر رگڑنے کی ضرورت نہیں رہتی۔

جیسے ہی آپ ایک بٹن دباتے ہیں اسپرے سے تین سیکنڈ تک مائع خارج ہوتا رہتا ہے اور ایک مرتبہ گھڑی نما آلے میں سینیٹائزر بھرنے سے 40 مرتبہ ہاتھوں کو صاف کیا جاسکتا ہے۔ اسی آلے کو مختلف تیل، پرفیوم اور مچھر بھگانے والے مائع سے بھی بھرا جاسکتا ہے۔

اسپرے کیئر میں 80 ایم اے ایچ لیتھیئم بیٹری نصب ہے اور یوایس بی سے چارج ہوتا ہے

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0