اب پیسے اور دھونس کی سیاست کا خاتمہ ہونے والا ہے، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اب پیسے اور دھونس کی سیاست کا خاتمہ ہونے والا ہے، یہ سب ایک ہوچکے، عمران خان اکیلا ان کے خلاف کھڑا ہے۔

اب پیسے اور دھونس کی سیاست کا خاتمہ ہونے والا ہے، شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے دوران جاں بحق ہونے والے کارکن کے گھر جاکر تعزیت کی، تعزیت کرنےو الوں میں شبلی فراز، فواد چوہدری، فردوس عاشق اور عثمان ڈار شامل تھے۔

بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ن لیگ غنڈہ گردی اور قتل و غارت کی سیاست کرتی آئی ہے، ماضی میں ماڈل ٹاؤن پر خواتین بچوں پر گولیاں برسائی گئیں،ماڈل ٹاؤن سانحے کے مرکزی کردار رانا ثناء اللہ تھے،رانا ثناء اللہ نے ضمنی الیکشن میں لوگوں کو ہراساں کیا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اب پیسے اور دھونس کی سیاست کاخاتمہ ہونے والا ہے، یہ سب ایک ہوچکے، عمران خان اکیلا ان کے خلاف کھڑا ہے،2018 میں 40 ہزار کی برتری سے جیتنے والے ضمنی الیکشن میں ہارے ہیں۔

 فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن کو جعلی راج کماری نے جنگ کا نام دیا اور  قاتل کو اسٹیج پر کھڑا کرکے شہدا کے لواحقین کو تکلیف دی۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ہمیشہ منشیات فروشوں اور قبضہ گروپوں کی سرپرستی کی ہے۔

 فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حسرت ہے کہ کبھی مریم نوازسچ بھی بولیں، مریم نواز کہتی تھیں ان کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  الیکشن کمیشن کے حکم کو ہم مانیں گے، انتخابات میں پنجاب حکومت بالکل غیرجانبدار رہی ہے،علی اسجد یہاں سے واضع طور پر جیت چکے ہیں، نتائج آنے کے بعد یہاں پر اپنی جیت کا جشن منائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ووٹنگ الیکٹرونک کردی جائے تاکہ ووٹ کا پتہ لگ جائے، الیکٹرونک ووٹنگ کے لیے ہم الیکشن کمیشن سے رابطہ کریں گے 

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ن لیگ والے شرمناک واقعے کےبعد منہ چھپاتے پھر رہے ہیں،اندازہ ہی نہیں تھا کہ مریم نواز اس حد تک اخلاقی طور پر گرسکتی ہیں، یہ لوگ ابھی تک ایک پولنگ ایجنٹ سامنے نہیں لاسکے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0