اب پینٹنگ میں بدلنے والا ٹی وی متعارف

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ بند ٹی وی بھی گھر کی خوبصورتی بڑھانے کا ذریعہ بن سکتا ہے ؟نہیں نا تو اب سوچ لیجیے کیونکہ سام سنگ کی جانب سے متعارف کردہ "دی فریم" نامی ٹی وی اب یہ سب کرے گا۔

اب پینٹنگ میں بدلنے والا ٹی وی متعارف

سام سنگ کا ماڈل "دی فریم"  اپنی حیرت انگیز خصوصیات کے باعث تین سال سے سرخیوں میں ہے  تاہم اب  دی فریم ٹی وی کا نیا ماڈل 2021 کی شروعات میں ہی متعارف کروادیا گیا ہے۔

فریم لیس ٹی وی کا نیا ورژن نہ صرف پتلا ہے بلکہ یہ حرکت(rotates) بھی کرسکتا ہے ۔

اگرچہ یہ سام سنگ کا پہلا گھومنے والا ٹی وی نہیں ہے تاہم ٹی وی کا حالیہ ورژن متعارف کروائے گئے تمام ورژن میں بے حد خوبصورت ہے۔

اگر آپ ٹی وی دیکھنے میں دلچسپی نہیں رکھتے تو سام سنگ کا نیا ورژن آپ کو منفرد انتخاب پیش کرتا ہے جس کے تحت صارف معاوضہ کی ادائیگی کرکے سام سنگ اسٹور میں موجود تصویر کا انتخاب کر سکتا اور یہ تصویر آپ کے فریم لیس ٹی وی کو کسی خوبصورت پینٹنگ میں تبدیل کردے گی۔

کمپنی کی جانب سے اب تک ٹی وی کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن رپورٹس کے مطابق کمپنی کانیا ماڈل(32 سے 75 انچ تک ) کی قیمت 600 ڈالر سے 2800 ڈالر تک میں فروخت کیا جائے گا۔ 

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0