احسن محسن نے منال خان کو پرپوز کر دیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ منال خان کو اداکار احسن محسن اکرام نے ویلینٹائن ڈے کے موقع پر شادی کی پیشکش کر دی۔

احسن محسن نے منال خان کو پرپوز کر دیا

اداکار  احسن محسن اکرام نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اداکارہ منال خان کو ویلینٹائن ڈے کی مبارکباد دی۔

احسن نے انسٹاگرام پر دو تصاویر شیئر کیں جس میں سے ایک میں انہیں منال خان کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دوسری تصویر میں منال خان کو انگوٹھی دکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

احسن سے قبل اداکارہ منال خان نے بھی ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے ڈھکے چھپے انداز میں محبت کا اقرار کیا۔

تصویر کے کیپشن میں منال خان نے ایک کوٹیشن لکھی تھی کہ 'لو از ان دی ائیر' اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ سادہ اور میٹھا۔

اب اداکارہ منال خان اور احسن محسن خان کو پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی ادکاراؤں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جا رہی ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0