احمد علی بٹ کا والدہ کی برسی پر جذباتی پیغام

اداکار احمد علی بٹ نے اپنی والدہ کی ساتویں برسی کے موقع پر ان کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

احمد علی بٹ کا والدہ کی برسی پر جذباتی پیغام

پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں مزاحیہ کردار ادا کرنے والے احمد علی بٹ نے انسٹاگرام پر اپنی ماں ظلِ ہما کی یاد میں پوسٹ اپ لوڈ کی جس پر جذبات سے بھرپور کیپشن درج تھا۔

اداکار نے لکھا آپ آج کے دن ہمیں چھوڑ کر چلی گئی تھیں اور تب تک وہ پہلے جیسا وقت نہیں آسکتا جب تک میں آپ کو دوبارہ نہ دیکھ لوں۔

احمد علی بٹ نے اپنی ماں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو ہر دن یاد کرتا ہوں ماں جان، اور بہت محبت کرتا ہوں۔

خیال رہے اداکار احمد علی بٹ ملکہ ترنم نورجہاں کے نواسے ہیں، ان کی والدہ ظل ہما کا انتقال 16 مئی 2014 کو ذیابیطس اور گردوں کا مرض لاحق ہونے کے باعث ہوا تھا۔ 

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0