’آداب کی پیروی کرنا ہوگی، مرد ہو یا عورت کسی کی بے عزتی نہیں کی جاسکتی‘

ماڈل واداکارہ عائشہ عمر اداکاری کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے واقعات کے حوالے سے بھی کافی سرگرم رہتی ہیں ۔

’آداب کی پیروی کرنا ہوگی، مرد ہو یا عورت کسی کی بے عزتی نہیں کی جاسکتی‘

گزشتہ برس سماجی کارکن ماروی سرمد اور مصنف و شاعر خلیل الرحمان قمر کے درمیان ہونے والے تنازع سے متعلق عائشہ عمرکا بھی مؤقف سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے خلیل الرحمان قمر پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

حال ہی میں عائشہ عمر نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جس میں میزبان واسع چوہدری نے اداکارہ سے خلیل الرحمان قمر کے تنازع سے متعلق سوال کیا۔

عائشہ عمر نے کہا کہ چاہے آپ فیمنزم کی بات کررہے ہوں یا کسی اور چیز کی،آداب کا سلیقہ اور طریقہ کار ہے جس کی پیروی کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ  آپ کسی دوسرے انسان کے ساتھ زیادتی نہیں کرسکتے ، چاہے وہ شخص مرد ہو یا عورت، آپ اس طرح لوگوں کی بے عزتی نہیں کرسکتے، مجھے لگتا ہے کہ یہ واقعی غلط تھا اور میں حیران تھی کیونکہ میں خلیل الرحمان کی بہت عزت کرتی ہوں اور جب انہوں نے ایسا کیا تو میں بہت مایوس ہوئی۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0