اداکارہ نیلم منیر کورونا وائرس سے صحتیاب

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا۔

اداکارہ نیلم منیر کورونا وائرس سے صحتیاب

نیلم منیر نے اپنے چاہنے والوں کو ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے بتایا کہ ’اللّہ تعالیٰ نے مجھ پر بہت کرم کیا ہے کیونکہ میرا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا ہے‘۔

نیلم منیر نے اللہ کا شکر ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ان تمام تر لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی صحتیابی کے لیے دعائیں کی تھیں۔  

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’میں جلد اپنے اگلے ویڈیو پیغام میں اس حوالے سے ضرور بتاؤں گی کہ مجھے کونسی کورونا علامات ظاہر ہوئیں اور میں نے اپنا خیال کیسے رکھا‘۔

خیال رہے کہ نیلم منیر سے قبل پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکی ہیں۔ 

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0