اداکارہ یشمیٰ گل منڈی میں قربانی کے جانور سے ڈر گئیں

عید الاضحیٰ کے نزدیک آتے ہی ایک طرف جہاں منڈی میں خریداروں کا رش بڑھ جاتا ہے وہیں منڈی دیکھنے کے شوقین افراد بھی منڈی کی رونقیں بڑھانے پہنچ جاتے ہیں۔

اداکارہ یشمیٰ گل منڈی میں قربانی کے جانور سے ڈر گئیں

اس دوران اداکارہ یشمیٰ گل کی منڈی میں سیر سپاٹوں کی ویڈیوز وائرل ہوگئی ہیں۔انسٹاگرام کے متعدد پیجز پر یشمیٰ گل کی مختلف ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں جس میں انہیں منڈی میں جانور دیکھتے اور بیوپاریوں سے ان کی عمر اور قیمتوں سے متعلق سوال کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک ویڈیو میں یشمیٰ گل کو عبایا پہنے ایک جانور کو پیار کرتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم عین اسی لمحے جانور کے دم ہلانے پر اداکارہ خوفزدہ ہوکر چیخنے  لگیں۔

اداکارہ کی ویڈیوز انسٹاگرام پر وائرل ہوگئیں اور انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0