اداکار کنور ارسلان کی والدہ انتقال کر گئیں

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار کنور ارسلان کی والدہ انتقال کر گئیں۔

اداکار کنور ارسلان کی والدہ انتقال کر گئیں

اداکار نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ ان والدہ کی حالت بہت زیادہ خراب ہے اور انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے والدہ کی صحتیابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔

اب اداکار کنور ارسلان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بتایا کہ ان کی والدہ کا انتقال ہو گیا ہے اور ان کا نمازِ جنازہ بعد نمازِ ظہرادا کیا جائے گا۔

دوسری جانب اداکار کنور ارسلان کی اہلیہ فاطمہ آفندی نے بھی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی اور بتایا کہ ان کی ساس کا انتقال ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دونوں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ایمن، منال اور سارہ خان اور نور خان کے والد کا انتقال ہوا تھا۔  

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0