اردوان کا کورونا ویکسین پہلے خود لگوانے کا اعلان

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ عوام کے سامنے مثال بننے کیلئے خود پہلے کورونا ویکسین لے سکتے ہیں۔

اردوان کا کورونا ویکسین پہلے خود لگوانے کا اعلان

ترکی میں بھی کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور ساتھ ہی اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ مہلک وائرس کے باعث کرفیو بھی نافذ کیا گیا ہے۔

وہیں ترکی نے چین اور امریکی دواساز کمپنی فائزر کو مہلک وائرس کی ویکسین کے بڑے بڑے آرڈرز بھی دے رکھے ہیں۔ ترکی نے چین کو کورونا ویکسین کی 5 کروڑ ڈوز کا آرڈر دیا اور یہ ویکسین کی پہلی کھیپ 11 دسمبر کو ترکی پہنچے گی۔

ویکسین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ویکسین کی خریداری کیلئے چین اور روس سے بات چیت جاری ہے اور ہماری ترجیح ہے کہ جلد سے جلد ویکسین عوام کو فراہم کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے شہریوں کے سامنے مثال بننے کیلئے خود کورونا ویکسین لینے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے اور اس اقدام کا مقصد شکوک شبہات کو دور کرنا ہوگا۔

اردوان کا کہنا تھا کہ امریکی دوا ساز کمپنی فائزر کو 10 لاکھ ڈوز کا آرڈر دیا ہے اور اس حوالے سے فائزر کے ساتھ مشترکہ طور پر کورونا ویکسین بنانے والے بائیو این ٹیک کے بانی ترک نژاد سائنسدان اوغور شاہین سے بھی بات کی ہے۔

امید ہے فرانس جلد میکرون سے پیچھا چھڑائے گا: اردوان

دوسری جانب ترک صدر طیب اردوان نے ایک بار پھر فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اردوان کا کہنا تھا کہ میکرون کی وجہ سے فرانس مشکلات کا شکار ہے اور ان کے ہوتے ہوئے فرانس انتہائی خطرناک وقت سے گزر رہا ہے۔

انہوں نے امید کا اظہار کیاکہ فرانس جلد ہی میکرون سے پیچھا چھڑائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی اسلام مخالف بیانات اور اقدامات پر طیب اردوان نے فرانسیسی صدر کو آڑے ہاتھوں لیا اور  کہا کہ فرانسیسی صدر کو دماغی معائنے کی ضرورت ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0