اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں 200 فیصد اضافہ کالعدم

اسلام آباد کے شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ پراپرٹی ٹیکس میں 200 فیصد اضافہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔

 اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں 200 فیصد اضافہ کالعدم

جسٹس محسن اختر کیانی نے اسلام آباد پراپرٹی ٹیکس کیسز کا محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو پرانے ریٹس پر ٹیکس وصولی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس وصولی سی ڈی اے کا اختیار نہیں بلکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن وصول کرے۔

عدالت نے سی ڈی اے کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس وصولی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے 2015ء کے بعد سے سی ڈی اے کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس سے وصول شدہ رقم کا آڈٹ کرانے کا حکم دیا

ائیکورٹ نے سی ڈی اے کو پراپرٹی ٹیکس کی رقم لوکل گورنمنٹ فنڈ میں منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کے خلاف درخواستیں منظور کرلیں۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی سمیت دیگر شہریوں نے پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0