اس ریستوران میں مشہور شخصیات کے مجسموں کے ساتھ کھانا کھائیے

بروکلن، نیویارک: آپ اسے دکان کی تشہیر کا حربہ کہیں یا کچھ اور لیکن نیویارک کی ایک ریستوران میں سماجی فاصلے کی تنہائی کو کم کرنے کے لیے مشہور شخصیات کے مومی مجسمے رکھے گئے ہیں۔ اب آپ وہاں ان کے ساتھ بیٹھ کر مزید اسٹیک سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

اس ریستوران میں مشہور شخصیات کے مجسموں کے ساتھ کھانا کھائیے

نیویارک کے علاقے بروکلِن میں واقع پیٹر لیوگر اسٹیک ہاؤس میں ایک وقت میں چند گاہک ہی بیٹھ سکتےہیں۔ اس کی  وجہ کورونا وبا کے دوران رکھا جانے والا سماجی فاصلہ ہے۔ لیکن اب یہاں مشہور مادام تساؤ مومی میوزیم سے بعض مشہور شخصیات کے مجسمے مستعار لے کر رکھے گئے ہیں۔ ان کے سامنے بیٹھ کر اسٹیک کھانے سے اب آپ تنہائی محسوس نہیں کریں گے۔

اسٹیک ہاؤس کی بار میں جان ہیم کا مجسمہ ایک جام کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔  اس کے علاوہ مائیکل اسٹراہن، جمی فیلن، ایل روکر اور اوڈرے ہیپبرن کو بھی ان کے مخصوص انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔ 21 فروری کو یہ مجسمے یہاں لائے گئے ہیں۔ اس سے قبل نیویارک انتظامیہ نے کہا تھا کہ اگر ریستوران میں 100 نشستیں ہوں تو صرف 25 پر ہی لوگ بٹھائے جاسکتے ہیں۔ اس کے بعد یہ تعداد بڑھا کر 35 کردی گئی تھی۔

تاہم یہ مجسمے چند روز کے لیے ہی رکھے گئے تھے اور اس کے بعد مین ہٹن میں دوبارہ کھولے جانے والے میوزیم کو واپس کردیئے گئے ہیں۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0