’اللہ کے فضل سے بھارت پاکستان کو فیٹف بلیک لسٹ میں شامل کروانے میں ناکام رہا‘

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اللہ کے فضل سے بھارت پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی بلیک لسٹ میں شامل کروانے میں ناکام رہا۔

’اللہ کے فضل سے بھارت پاکستان کو فیٹف بلیک لسٹ میں شامل کروانے میں ناکام رہا‘

ایف اے ٹی ایف سے متعلق بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے خلاف سنجیدہ ہے اور اس حوالے سے ہم نے قانون سازی سمیت بھرپور کوششیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے فیٹف کے 27 میں سے 24 نکات پر مکمل عملدرآمد کر لیا ہے، جون تک باقی تین نکات پر بھی عمل درآمد کر لیں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے بھارت کو ناکامی ہوئی اور بھارت پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل کروانے میں ناکام رہا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا ہم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت چکائی ہے جبکہ بھارت ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف اجلاس میں 13 ممالک نے پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو آئندہ 4 ماہ تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 27 میں سے 24 نکات پر مکمل عمل درآمد کیا۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0