الیکشن کمیشن کو مخالف ووٹنگ کرنے والوں کا پتا ہونا چاہیے: فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن کو مخالف ووٹنگ کرنے والوں کا پتا ہونا چاہیے۔

الیکشن کمیشن کو مخالف ووٹنگ کرنے والوں کا پتا ہونا چاہیے: فواد چوہدری

قومی اسمبلی آمد کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مخالف ووٹ دینے والوں کا علم الیکشن کمیشن کو ہوناچاہیے اور اسی لیے ہم کہہ رہے تھے کہ ووٹ دینے والے کا علم ہونا چاہیے کیونکہ ہمیں کیا پتا کس نے سینیٹ میں ووٹ دیاکس نے نہیں اور یہی ہمارا جھگڑا ہے۔

فواد چوہدری نے سوال کیا کہ کن لوگوں نے ووٹ دیا؟ کون ہیں وہ 16 اراکین؟کس کوپتاہوناچاہیےکہ ووٹ کس نے دیے؟

واضح رہےکہ سینیٹ کے الیکشن میں حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کی شکست اور اپوزیشن کے یوسف رضا گیلانی کی جیت کے بعد وزیراعظم نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0