امریکی انتخابات سے متعلق ٹوئٹ پر مہوش حیات پھر تنقید کا نشانہ بن گئیں

اداکارہ مہوش حیات بھی پوری دنیا کی طرح پُر تجسس ہیں کہ 59 واں امریکی صدارتی انتخاب کون جیتے گا اور اس حوالے سے انہوں نے اپنے مداحوں سے سوال بھی پوچھا ہے۔

 امریکی انتخابات سے متعلق ٹوئٹ پر مہوش حیات پھر تنقید کا نشانہ بن گئیں

مریکی صدارتی انتخابات پر پوری دنیا کی نظریں ٹکی ہوئی ہیں اور لوگ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ امریکا کا اگلا صدر کون بنے گا۔ مہوش حیات بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جو یہ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن میں سے کون اگلے چار سال تک وہائٹ ہاؤس کی چابی سنبھالے گا۔

مہوش حیات نے انسٹاگرام پرٹرمپ اور بائیڈن کی صدارتی الیکشن مہم کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا جب امریکا چھینکتا ہے تو پوری دنیا میں ٹھنڈ بڑھ جاتی ہے۔ مہوش حیات نے کہا وہ دوستوں سے یہ جان کر خوفزدہ ہوگئی ہیں کہ امریکا کے بڑے علاقوں میں شہری بدامنی کی توقع کی جارہی ہے۔ ایسا لگتا ہے صرف ہم ہی نہیں جن کی دلچسپ الیکشن پر اجارہ داری ہے۔

مہوش حیات نے اپنے مداحوں سے سوال پوچھا دیکھتے ہیں اگلے چار سالوں کے لئے وہائٹ ہاؤس کی چابی کس کے ہاتھ آتی ہے؟ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سوال پوچھا آپ کو کیا لگتا ہے اگلا امریکی صدر کون ہوگا؟

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0