امریکی جارحیت کی صورت میں امارات پر حملہ کردیں گے، ایران کا ولی عہد کو پیغام

لندن: ایران نے امریکی جارحیت کی صورت میں متحدہ عرب امارات پربراہ راست حملے کی دھمکی دی ہے۔

امریکی جارحیت کی صورت میں امارات پر حملہ کردیں گے، ایران کا ولی عہد کو پیغام

مشرقی وسطی سے متعلق برطانوی خبر رساں ویب سائٹ مڈل ایسٹ آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال میں ایران نے ابوظہبی  کے ولی عہد  اور متحدہ عرب امارات کی فوج کے نائب سپریم کانڈرمحمدبن زاید النہیان سے براہ راست رابطہ کیا۔

مڈل ایسٹ آئی کا کہنا ہے  کہ اگرچہ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے بعد یہ واضح ہوگیا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ادارہ موساد محسن فخری زادہ کے قتل کی ذمے داری قبول کرچکا ہے۔ لیکن ایران کو خدشہ ہے کہ امریکا میں عنقریب عہدے سے سبک دوش ہونے والے صدر ٹرمپ ایران کے خلاف کوئی اقدام کرسکتے ہیں۔

ویب سائٹ کے مطابق ان ہی خدشات کے پیش نظر ایران نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زاید النہیان سے براہ راست رابطہ قائم کرکے انہیں آگاہ کیا کہ اگر امارات سے امریکا نے جارحیت کی تو ایران براہ راست متحدہ عرب امارات پرحملہ کردے گا اور امارات کو فخری زادہ کا قاتل تصور کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق امارات کی جانب سے ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کی قتل کی مذمت جاری کرنے سے کچھ گھنٹے قبل ہی ایران نے یہ پیغام اماراتی ولی عہد کو پہنچایا تھا۔ویب سائٹ  کے مطابق امارات نے ایران کی جانب سے اس براہ راست رابطے سے متعلق  تبصرہ نہیں کیا ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0