امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے نے منگنی کر لی

امریکا کی نامور گلوکارہ اور انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی خاتون آریانا گرانڈے نے منگنی کر لی۔

امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے نے منگنی کر لی

27 سالہ آریانا گرانڈے نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر منگیتر کے ساتھ چند تصاویر شیئر کرنےکے ساتھ ساتھ اپنی انگوٹھی کی تصویر بھی دکھائی۔

گلوکارہ آریانا گرانڈے کی والدہ نے بھی بیٹی کی منگنی پر خوشی کا اظہار کیا۔

آریانا کی والدہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں اپنے خاندان میں ڈالٹن گومز کا استقبال کرنے کے لیے بہت پُرجوش ہوں، آریانا میں تُم سے اور ڈالٹن گومز سے بہت پیار کرتی ہوں، تُم دونوں ہمیشہ خوش رہو۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0