انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

کراچی انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر سستا ہو گیاہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج شدید مندی کا رجحان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 21 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر پانچ ماہ کی کم ترین سطح 160.05 روپے کا ہو گیاہے ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج شدید مندی کا رجحان ہے ،کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈیکس 39 ہزار 888 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں کمی واقع ہونا شروع ہوئی اور مارکیٹ گرتی ہی چلی گئی، اب تک 100 انڈیکس میں 977 پوائنٹس کھو دیئے ہیں جس کے بعد انڈیکس 39 ہزار کی نفسیاتی حد بھی کھو بیٹھا ہے اور 38 ہزار 910 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0