اپوزیشن سے تصادم کے حق میں نہیں: شاہ محمود

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وہ اپوزیشن سے تصادم کے حق میں نہیں ہیں۔

اپوزیشن سے تصادم کے حق میں نہیں: شاہ محمود

 شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلاموفوبیا پرپاکستان کے موقف کوتائید ملی، بھارت نے کوشش کی کہ مسئلہ کشمیرکو نہ اٹھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سے تصادم کے حق میں نہیں ہوں، جلسہ ملتوی کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں، اپوزیشن قیادت بڑے پن کا مظاہرہ کرے اورانتظامیہ کو بھی صبرکا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن جلسےملتوی کرے تو اس کی شان میں کمی نہیں آئے گی، جماعت اسلامی نے اپنے جلسوں کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے، ہم ان کے شکرگزار ہیں جب کہ اسد عمرنے سکھر میں ایک نشست کی اس کو جلسہ نہیں کہہ سکتے، اس میں 300 سے کم لوگ تھے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0