اپوزیشن کا لانگ مارچ رکوادیں گے: فواد چوہدری کا دعویٰ

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ 26 مارچ سے پہلے حکومت اپوزیشن سے رابطے کرکے لانگ مارچ رکوا دے گی۔

اپوزیشن کا لانگ مارچ رکوادیں گے: فواد چوہدری کا دعویٰ

پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات سے متعلق ترمیم پر بحث بہت عرصے سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن کہتی ہے تو ہم چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بھی اوپن بیلٹ سے کرواسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے سینیٹ میں اوپن بیلٹ انتخاب کے لیے صدارتی آرڈیننس جاری کیا ہے اور سپریم کورٹ میں ایک ریفرنس بھی دائر کررکھا ہے جب کہ آرڈیننس کو اپوزیشن جماعتوں سمیت پاکستان بار کونسل نےبھی بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0