این اے 221 ضمنی انتخاب: کیسرار پولنگ اسٹیشن پر دھماکا کیا گیا: پی ٹی آئی امیدوار

این اے 221 ضمنی انتخاب: کیسرار پولنگ اسٹیشن پر دھماکا کیا گیا: پی ٹی آئی امیدوار

پی ٹی آئی امیدوار نظام الدین راہموں نے اپنے بیان میں کہا کہ پولنگ اسٹیشن کیسرار پر دھماکا کیا گیا۔

نظام الدین راہموں کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس ڈی ایس پی کی نگرانی میں میرے مخالف کی مدد کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے ایجنٹ گرفتار کیے گئے اور میرے ووٹرز کو بھگایا جا رہا ہے، لیکن تھرپارکر کی عوام حق اور سچ کو جیت دلائےگی۔

نظام الدین راہموں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان اور الیکشن کمیشن واقعے کا نوٹس لیں۔

ضمنی الیکشن کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے اور اس دوران کیسرار کے گورنمنٹ بوائز اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ایس ایس پی تھرپارکر سردار حسن کا کہنا تھا کہ آگ حادثاتی طور پر لگی، آتشزدگی سے بیلٹ باکسز جل گئے لیکن بیلٹ پیپر محفوظ رہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0