این اے 221 میں ضمنی الیکشن: گورنمنٹ بوائز اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن میں آگ لگ گئی

این اے 221 تھرپارکر ون میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے دوران گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن میں آگ لگ گئی۔

این اے 221 میں ضمنی الیکشن: گورنمنٹ بوائز اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن میں آگ لگ گئی

پولیس کے مطابق پولنگ کے دوران آگ کیسرار سموں میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن میں لگی۔

ایس ایس پی تھرپارکر حسن سردار کا کہنا ہے کہ آگ حادثاتی طور پر لگی ہے، آگ لگنے سے بیلٹ باکس جل گئے، لیکن بیلٹ پیپر محفوظ رہے۔

ایس ایس پی حسن سردار کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے واقعے سے پولنگ کا عمل متاثر ہوا ہے، الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0