این اے 75: ضمنی الیکشن کے نتائج میں تاخیر پر تحقیقاتی رپورٹ تیار

لاہور: این اے 75 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن کے نتائج میں تاخیر کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی۔

این اے 75: ضمنی الیکشن کے نتائج میں تاخیر پر تحقیقاتی رپورٹ تیار

 ڈپٹی ریٹرننگ افسر نے رپورٹ تیار کرکے الیکشن کمشنر پنجاب کو بھیج دی جس میں بتایا گیا ہےکہ الیکشن کمشنرپنجاب کو رات ڈھائی بجےنتائج نہ ملنےکی اطلاع دی گئی جس میں  360میں سے 20 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول نہیں ہوئے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ صبح 6 بجے پولنگ اسٹیشنز کے پریزائیڈنگ افسران مع پولنگ ریکارڈ واپس پہنچے تھے۔

رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہےکہ جن 20 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول نہیں ہوئے ان کے نتائج میں ردو بدل کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر نے این اے 75 کے ڈی آر او اور ریٹرننگ افسر کوکل اسلام آباد طلب کرلیا جہاں چیف الیکشن کمشنر این اے 75 کے ضمنی الیکشن کے نتائج سے متعلق سماعت کریں گے اور اس دوران  تحقیقاتی رپورٹ بھی زیر بحث آئے گی۔

الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہےکہ ریٹرننگ افسرکی تحقیقاتی رپورٹ سیل شدہ لفافے میں چیف الیکشن کمشنر کوبھجوادی گئی ہے جب کہ فارم 45 پر ابتدائی اورریٹرننگ افسر کو موصول نتائج فرق س ےمتعلق علم نہیں ۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0