این اے 75 کے پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن ہونا چاہیے: احسن اقبال

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ این اے 75 میں بے قاعدگیوں کے بعد پورے حلقے میں دوبارہ انتخاب ہونا چاہیے۔

این اے 75 کے پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن ہونا چاہیے: احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا کہ پنجاب حکومت نے این اے 75 میں منظم طریقے سے دھاندلی کی اسی لیے ان کی جماعت شروع ہی سے 59 پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کررہی ہے۔

 خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں شدید بے نظمی کے باعث  2 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے حلقے کے نتائج روک لیے جو اب تک جاری نہیں کیے گئے ہیں۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0