ایک سال قبل جھیل میں گرنے والا فون صحیح سلامت نکل آیا

تائیوان میں 56 سالوں کے دوران بدترین خشک سالی نے جہاں ملک کی بڑی بڑی جھیلوں کو خشک کردیا وہیں اس خشک سالی نے ایک شہری کو اس کی کھوئی ہوئی چیز لوٹادی۔

ایک سال قبل جھیل میں گرنے والا فون صحیح سلامت نکل آیا

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق چن نامی شہری کا کہنا ہے کہ ایک سال قبل  پیڈل بورڈنگ کے دوران ان کا آئی فون جھیل میں گرگیا تھا لیکن گزشتہ ہفتے جھیل پر کام کرنے والے ایک ملازم کی جانب سے فون کرکے انہیں ان کا موبائل فون ملنے کی اطلاع دی گئی۔

چن کا کہنا ہے کہ انہیں جب یہ اطلاع ملی کہ ایک سال پہلے جھیل میں گرا ان کا موبائل فون نہ صرف مل گیا ہے بلکہ واٹر پروف کورنگ کی وجہ سے اب تک کام کررہا ہے تو انہیں رات بھر خوشی کے عالم میں نیند ہی نہیں آئی۔

چن کے مطابق انہیں موبائل فون واپس کرنے والے ملازم نے بتایا کہ خشک سالی کی وجہ سے اس وقت جھیل میں 50 سے 60 سالوں کے دوران کم ترین پانی ہے جس کی وجہ سے ان کا موبائل فون مل گیا

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0