اے این ایف کے امتحان میں امیدوار کی جگہ آنے والے سرکاری ملازم سمیت دو نوسر باز گرفتار

انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کے اے ایس آئی کے امتحان میں امیدوار کی جگہ امتحان دینے والے نوسر بازوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

اے این ایف کے امتحان میں امیدوار کی جگہ آنے والے سرکاری ملازم سمیت دو نوسر باز گرفتار

ترجمان  اے این ایف کے مطابق اے این ایف کے امتحانی مرکز سے دو نوسربازوں کو گرفتار کیا گیا، دونوں اے این ایف کے اے ایس آئی کے لیے ہونے والے امتحان میں کسی اور کی جانب سے پیپر دے رہے تھے۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ دونوں ملزمان کی شناخت جمیل ڈایو اور تنویر احمد کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان کے قبضے سے 4 عدد شناختی کارڈ اور موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں۔ 

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزمان فارم فوٹو شاپ کر کے امتحانی مرکز  میں داخل ہوئے، ملزم تنویر  احمد سول انجینئر جبکہ جمیل ڈایو  وزارت خارجہ کا ملازم ہے، ملزمان کو اے این ایف انٹیلیجنس کی ٹیم نے شناخت کے بعد حراست میں لیا۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0