بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی دورانِ شوٹنگ طبیعت بگڑ گئی، اسپتال منتقل

بالی وڈ کی مقبول اداکارہ عالیہ بھٹ کو سنجے لیلا بھنسالی کی فلم 'گنگو بائی کاٹھیاواڑی' کی فلم کی شوٹنگ کے دوران طبیعت بگڑنے پر ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا۔

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی دورانِ شوٹنگ طبیعت بگڑ گئی، اسپتال منتقل

بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ فلم 'گنگو بائی کاٹھیاواڑی' کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اس دوران شدید تھکن کی وجہ سے طبیعت بگڑنے پر انہیں فوراً اسپتال لے جایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ کو جس دن اسپتال منتقل کیا اسی روز طبیعت بہتر ہونے کے بعد انہیں ڈسچارج بھی کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو ہائپر ایسیڈیٹی اور متلی کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

دوسری جانب عالیہ بھٹ اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے اگلے دن ہی اپنی فلم 'گنگو بائی کاٹھیاواری' کی شوٹنگ کے سیٹ پہنچ گئی تھیں۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0