بالی وڈ اسٹارز کے ’عالیشان گھروں‘ کی قیمتیں

بالی وڈ اسٹارز کی ایک ایک فلم کا معاوضہ کروڑوں میں ہوتا ہے اور یہی معاوضہ اسٹارز کے عالیشان طرز رہائش کی وجہ بن جاتا ہے۔

بالی وڈ اسٹارز کے ’عالیشان گھروں‘ کی قیمتیں

اداکاروں کے عالیشان طرز رہائش کی ایک جھلک ہی جہاں مداحوں کو دنگ کردیتی ہے وہیں ان گھروں کی قیمتیں بھی کسی کو  بھی حیرت میں مبتلا کردینے کیلیےکافی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں مہنگے ترین اسٹارز کے عالیشان گھروں کی قیمتوں سے متعلق بتایا گیا ہے تو آئیے جانتے ہیں کہ کون سا اسٹار کتنے کروڑ کے گھر میں رہائش پذیر ہے۔

شاہ رخ خان

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے مہنگے ترین گھر ’منت ‘کے چرچے کئی برس سے عام ہیں۔رپورٹ کے مطابق6000 اسکوائر فٹ پر قائم اس گھر کی قیمت 200 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

سلمان خان

سلمان خان ممبئی کے علاقے میں باندرا کے گلیکسی اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہیں اور اس عالیشان اپارٹمنٹ کی قیمت ہی تقریباً 100 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

سیف علی خان

سیف علی خان حال ہی اپنی اہلیہ کرینہ کپور کے ہمراہ دوسرے بچے کی پیدائش سے قبل نئے گھر میں شفٹ ہوئے ہیں اور ان کے عالیشان اور مہنگےگھروں کے چرچے پورے بھارت میں ہیں ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیف علی خان کی جائیداد کی کل قیمت تقریباً750 کروڑ(بھارتی روپے )ہے۔

شلپا شیٹھی

بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جن کے لیے کہا جاتا ہے کہ ان کا گھر کسی محل سے کم نہیں۔

ممبئی میں شلپا شیٹھی کا گھر (کنارہ) ایک حیرت انگیز شاہکار ہے جب کہ اداکارہ برطانیہ میں واقع راج پیلس نامی بنگلے کی مالک ہیں جس کی قیمت تقریباً100 کروڑ ہے۔

امیتابھ بچن

بالی وڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن ممبئی میں واقع گھر جلسہ(رہائش گاہ) سمیت کئی عالیشان جائیدادوں کے مالک ہیں ، ان جائیدادوں کی قیمت آج تقریباً100 سے 120 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0