بختاور بھٹو اور ان کے منگیتر کی تصاویر سامنے آگئیں

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری کی منگنی ہوگئی۔

بختاور بھٹو اور ان کے منگیتر کی تصاویر سامنے آگئیں

بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والی تقریب میں بختاور اور محمود چوہدری نے ایک دوسرےکو انگوٹھی پہنائی۔

بختاوربھٹو اور محمودچوہدری نے روایتی مشرقی لباس زیب تن کیا۔

آصف زرداری تقریب میں شرکت کے لیے اسپتال سے اپنے گھر پہنچے جبکہ کورونا سے متاثر بلاول بھٹو زرداری ویڈیو لنک سے تقریب میں شریک ہوئے۔

منگنی کی تقریب میں مہمانوں کی تواضع پاکستانی اور انگریزی کھانوں سے کی گئی، مینیو میں مچھلی، چکن بروسٹ، بریانی اور کوفتے شامل تھے۔

 خاندان کے افراد کے علاوہ تقریب میں سو سے ڈيڑھ سو افراد شریک ہوئے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بختاور بھٹو نے اپنے منگیتر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا 'Officially Engaged'۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0