بختاور بھٹو زرداری کی بارات کا جوڑا کس نے ڈیزائن کیا؟

سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی بیٹی اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری گزشتہ روز محمود چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

بختاور بھٹو زرداری کی بارات کا جوڑا کس نے ڈیزائن کیا؟

بختاور نے اپنی بارات کے موقع پر چمکتا ہوا سنہری رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا ہوا تھا جنہیں ان کے بھائی بلاول بھٹو زرداری نے سر پر قرآن رکھ کر رخصت کیا۔

بختاور اس عروسی لباس میں خوبصورت دکھ رہی تھیں اور بالکل ہی نیا روپ سامنے آیا تھا۔ 

بختاور کی بارات کا یہ دلکش سوٹ پاکستانی فیشن ڈیزائنر وردھا سلیم نے ڈیزائن کیا ہے اور اس کو اپنے لیے اعزار قرار دیا۔

وردھا سلیم نے بختاور کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے بتایا کہ بختاور کی شادی کا سوٹ ڈیزائن کرنا ہمارے لیے اعزار کی بات ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0