بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ، سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان بلاول ہاؤس کی طرف نہیں کیا گیا تاہم پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی طرف سے یہ اطلاعات ملی ہیں کہ شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی ‏بختاورکی شادی کی تقریبات 27 جنوری کو شروع ہوں گی۔

بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کا نکاح 29 جنوری اور ولیمہ 30 جنوری کو ہوگا۔ بھٹو خاندان کے سیاسی اختلافات بختاور بھٹو کی شادی پر بھی حل نہیں ہو سکے ہیں اور ذوالفقار علی بھٹو کی بہو غنویٰ بھٹو اور اہلخانہ کو شادی کا دعوت نامہ نہیں ملا ہے۔

شادی کے انتظامات کے حوالے سے بختاور بھٹو کے منگیتر محمود چوہدری گزشتہ روز فلائٹ ای کے 600 سے کراچی پہنچے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس 27 نومبر کو بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کی منگنی کراچی میں بلاول ہاؤس کے احاطے میں ہوئی تھی جس میں محدود لوگوں کو دعوت دی گئی تھی۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0