بلوچستان کا جزیرہ استولا ماحولیاتی لحاظ سے قدرے تندرست اور محفوظ قرار

بلوچستان: بلوچستان کے خوبصورت اور بحری حیات سے مالامال استولا جزیرے پر ماحولیاتی اور حیاتیاتی صورتحال پر اپنے اطمینان کا اظہارکیاہے۔

بلوچستان کا جزیرہ استولا ماحولیاتی لحاظ سے قدرے تندرست اور محفوظ قرار

جزیرہ استولا کی ماحولیاتی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئےڈبلیو ڈبلیو ایف سے منسلک غوطہ خوروں کی ٹیم نے  4روزہ دورہ کیا۔  اسکوبا کے ماہر غوطہ خوروں کی ٹیم میں  محمد عسکری،عامر باز خان،زوہیب مرچنٹ،مدیحہ سید،عبداللہ زیدی،عثمان اقبال،عاصم کمال،حمزہ مقصود،اویناش راج اور شمین روجانی شامل تھے۔

جزیرہ استولا کے ماحولیاتی جائزے کے دوران حیرت انگیزاور خوش گوارانکشاف ہوا ہے کہ یہاں سمندری جنگلی حیات اورصحتمند  قدرتی نظام  موجود ہے۔ اس حوالے سےڈبلیو ڈبلیو ایف نے تازہ ترین ویڈیوز اور تصاویر جاری کی ہیں۔ ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ استولا جزیرے کے محفوظ ترین سمندری مقام پر کورال/مونگے کی چٹانوں کی  رنگت میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی جو ان کو صحتمند ظاہر کرتی ہیں۔ چرنا جزیرے کے قریب مونگے اور مرجانی چٹانوں کی کثیر آبادی میں بلیچنگ یعنی رنگت میں تبدیلی رپورٹ ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ بلیچنگ کا عمل یہ بتاتا ہے کہ حساس مونگے اور مرجانی سلسلے دھیرے دھیرے مررہے ہیں ۔ اس ضمن میں یہ جاننا ضروری ہے کہ مرجانی چٹانیں بہت سی سمندری حیات کا گھر اور نرسری ہوتے ہیں۔

جزیرہ استولا پر مونگے کی رہائشگاہوں کےقریب اہم اور نایاب مچھلیوں اور بڑی تعداد میں سمندری حیات کی موجودگی کا پتہ چلا ہے۔جزیرے پرکثیرتعداد میں سبز کچھووں نے انڈے دے رکھے ہیں جن کے انڈوں سے بچے نکل کر سمندر میں جاتے بھی دکھائی دیئے ہیں۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے استولا جزیرے پربہترین ماحولیاتی نظام کی موجودگی کی معلومات دینے پر اسکوبا ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق “استولا جزیرہ ملک کا پہلا محفوظ سمندری مقام ہےاور سمندری  حیات سے مالا مال ہے۔استولا جزیرہ سبزکچھوں کے انڈے دینے کا اہم مقام اور بلوچستان کاماہی گیری کااہم ترین مقام ہے۔ واضح رہے کہ استولا کوجون 2017 میں محفوظ سمندری مقام بھی قرار دیا گیا تھا۔ اس طرح استولا سمندری حیات اور ماحول کا ایک قیمتی مقام بھی ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0