بڑے بھائی کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کرلی

تھرپارکر: تحصیل چھاچھرو کے گاؤں بھگتانی میں 18 سالہ نوجوان کی درخت سے لٹکی لاش برآمد ہوئی ہے۔

بڑے بھائی کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کرلی

ایس ایچ او چھاچھرو شیر خان لغاری کا کہنا ہے کہ نوجوان نے درخت میں پھندا لگا کرمبینہ طور پر خودکشی کی ہے، گھریلو کام نہ کرنے پر بھائی کی ڈانٹ پڑی تو ناراض ہو کر ایسا قدم اٹھایا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے، پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ آنے کے بعد مزید تحقیقات کی جائے گی۔

محکمہ پولیس تھرپارکر کے مطابق رواں سال خود کشی کرنے والوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0