بگ باس کی فاتح روبینہ نے 'خطروں کے کھلاڑی' میں شرکت سے کیوں انکار کیا؟

بھارتی رئیلٹی شو بگ باس سیزن 14 کی فاتح اداکارہ روبینہ دلیک نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں بھی خطروں کے کھلاڑی کی آفر ہوئی تھی لیکن انہوں نے انکار کردیا۔

بگ باس کی فاتح روبینہ نے 'خطروں کے کھلاڑی' میں شرکت سے کیوں انکار کیا؟

روبینہ دلیک نے یہ انکشاف بھارتی میڈیا کو دیے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شوہر ابھینو شکلا کے ساتھ مجھے بھی رئیلٹی شو خطروں کے کھلاڑی میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی لیکن میں یہ آفر ڈرامے ’شکتی‘ کی شوٹنگ کے باعث قبول نہ کرسکی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر میں شو کی شوٹنگ کیلئے جنوبی افریقا چلی جاتی تو ڈرامہ کیلئے وقت پر واپس نہیں آسکتی تھی اور پھر میں کورونا کا بھی شکار ہوگئی تھی۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ شو میں شرکت نہ کرنے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ میں  کیڑے مکوڑوں کو ہاتھوں میں نہیں لے سکتی۔

شوہر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میرے خیال میں ابھینو اس خطروں کے کھلاڑی کیلئے بالکل درست انتخاب ہے، مجھے خوشی ہے کہ وہ اس کا حصہ ہے اسے ویسے بھی ایڈوانچر پسند ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے معروف رئیلٹی شو خطروں کے کھلاڑی کے گیارہویں سیزن کی شوٹنگ آج کل جنوبی افریقا میں ہورہی ہے۔ اس شو میں ابھینو شکلا سمیت بگ باس سیزن 14 کے فائنلسٹ نکی تمبولی اور راہول ویدیا بھی شامل ہیں۔ 

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0