بھارتی فلموں کے ایک اور نامور ہدایتکار کورونا سے جان کی بازی ہار گئے

بھارت کی نامور فلموں کے 54 سالہ ہدایت کار کے وی آنند کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔

بھارتی فلموں کے ایک اور نامور ہدایتکار کورونا سے جان کی بازی ہار گئے

بھارت کی مقامی تامل فلم نگری کے ہدایتکار میں گزشتہ دنوں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ چنئی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

آج چنئی کے مقامی اسپتال میں کورونا کی پیچیدگیوں کے باعث وہ انتقال کرگئے۔

کے وی آنند نے بطور فوٹوگرافر کیرئیر کا آغاز کیا تاہم بعد میں فلمی دنیا میں آئے اوربہترین سنیما ٹو گرافر رہے۔ 1994 میں انہیں بہترین سنیماٹوگرافر کا نیشنل ایوارڈ دیا گیا۔

اس کے بعد ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھا تو کئی سپر ہٹ فلمیں دی اور کئی اداکاروں کا کیرئیر بنادیا۔

ان کے انتقال پر لیجنڈری اداکار موہن لال، الو ارجن سمیت دیگر نے افسوس کا اظہار کیا اور اسے انڈسٹری کیلئے بہت بڑا نقصان قرار دیا۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0