بھارتی فوج کی جانب سے ایک ساتھ آزاد کشمیر کے کئی علاقوں پر شدید گولہ باری

مقبوضہ کشمیر میں جھڑپوں کے دوران متعدد بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کے کئی سیکٹر پر بھاری ہتھیاروں سے مسلسل شیلنگ، پاک فوج کا بھی منہ توڑ جواب

بھارتی فوج کی جانب سے ایک ساتھ آزاد کشمیر کے کئی علاقوں پر شدید گولہ باری

بھارتی فوج کی جانب سے ایک ساتھ آزاد کشمیر کے کئی علاقوں پر شدید گولہ باری۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے کپواڑہ میں کچھ روز قبل حریت پسندوں کیساتھ ہوئی مبینہ جھڑپ میں 4 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔ 7اور 8نومبر کی رات مبینہ طور پر بھارتی فوج کا چندحریت پسندوں سےکپواڑہ میں مقابلہ ہوا، کپواڑہ کا علاقہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے میں آتا ہے۔

حریت پسندوں سے مقابلے میں 4 بھارتی فوجی بھی مارےگئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نےاپنی ہزیمت سےبچنے کیلئے13نومبر کو ایل او سی پر فائرنگ کی۔ بھارتی فوج نے ایل او سی کے مختلف سیکٹرزپرتوپ خانے کابھی استعمال کیا۔

بھارتی فوج نےایل او سی کےمختلف سیکٹرزپرہلکے اوربھاری ہتھیاروں کااستعمال کیا۔ بھارتی فوج نےوادی نیلم،وادی لیپہ،وادی جہلم ،وادی باغ کونشانہ بنایا۔

بھارتی فائرنگ سے 4 بے گناہ شہری شہید اور12 زخمی ہوئے۔ بھارتی فوج نے ایل او سی پر دانستہ طور پر شہری آبادیوں کونشانہ بنایا۔ بعد ازاں بھارتی فوج کی فائرنگ کا پاک فوج نے موثرجواب دیا۔ فائر کرنے والی بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کا بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا۔ بھارتی میڈیا نے بھی بھارتی فوج کو پہنچنے والے نقصان کی تصدیق کی۔ بھارت کا نقصان اس کے تسلیم کیے جانے والے نقصان سے کہیں زیادہ ہے۔ جبکہ بھارتی فوج سےفائرنگ کےتبادلے میں پاک فوج کا بھی ایک جوان شہید اور 5زخمی ہوئے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0