بہن کی شادی پر نیمل اور حمزہ کی تصاویر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے والی سابقہ اداکارہ نیمل خاور کی بہن فضا خاور کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

بہن کی شادی پر نیمل اور حمزہ کی تصاویر وائرل

نیمل خاور کی بہن فضا خاور کی شادی عبداللہ خان سے گزشتہ روز اسلام آباد میں ہوئی۔

نیمل خاور نے بہن کی شادی پر ڈیزائنر نومی انصاری کا ڈیزائن کردہ خوبصورت ہلکے سبز رنگ کا لہنگا زیب تن کیا۔

گزشتہ دنوں نیمل خاور کی بہن فضا خاور کی مایوں، ڈھولکی اور شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں جنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیو میں نیمل خاور کو بہن کے ہمراہ خوبصورت لال اور ہلکے سبز رنگ کے لہنگے میں رقص کرتے دیکھا گیا تھا۔

تاہم اب چھوٹی بہن فضا خاور کی شادی کے موقع پر نیمل کی شوہر حمزہ علی عباسی اور نند فضیلہ عباسی کے ہمراہ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر بے حد پسند کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ نیمل خاور خان اور حمزہ علی عباسی کی جوڑی شوبز کی مقبول ترین جوڑیوں میں سے ایک ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0