تحریک تحریک ہوتی ہے، ضروری نہیں اس کے نتائج ملیں: مولانا فضل الرحمان

حیدرآباد: حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےکہا ہےکہ تحریک تحریک ہوتی ہے اور ضروری نہیں اس کے نتائج ملیں۔

تحریک تحریک ہوتی ہے، ضروری نہیں اس کے نتائج ملیں: مولانا فضل الرحمان

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ مظاہرین کے جمہوری حق کوتسلیم کرتے ہیں اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، داسوڈیم کے ملازمین پراہلکاروں نے گولیاں چلائیں۔

انہوں نےکہا کہ نیب صرف ایک مہرا ہے، ماضی کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ کرپشن بڑھی ہے اور اب  حکومتی پارٹی کے اندرسے احتساب کی آوازیں بلند ہورہی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ  ووٹ قوم کاحق ہے، تمام ریاستی ادارے عوام کے خادم ہیں لہٰذا تمام ادارے آئینی دائرے میں اپنے فرائض انجام دے۔

ایک سوال کے جواب میں پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ تحریک تحریک ہوتی ہے اور ضروری نہیں اس کے نتائج ملیں۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0