ترک اداکارہ اصلحان حاتون کا پاکستانی مداحوں کیلئے ویڈیو پیغام

انقرہ: ترک ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ میں اصلحان حاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ گلثوم علی نے اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

ترک اداکارہ اصلحان حاتون کا پاکستانی مداحوں کیلئے ویڈیو پیغام

ترک ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈراما بن چکا ہے۔ پاکستانی جہاں اس ڈرامے کو بہت پسند کررہے ہیں وہیں ڈرامے کے اداکاروں کو بھی بہت محبت دے رہے ہیں۔ ڈرامے کے مرکزی کرداروں ارطغرل غازی اور حلیمہ سلطان کو تو پاکستان میں بہت زیادہ مقبولیت ملی۔ لیکن ان دونوں کرداروں کے علاوہ ڈرامے کے دیگر کرداروں نے بھی پاکستانیوں کے دلوں میں جگہ بنالی۔

ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں سے ایک کردار اصلحان حاتون کا بھی ہے۔ جو ارطغرل کے قریبی دوست ترگت کی بیوی اور ڈرامے کی دیگر خواتین کی طرح بہت بہادر اور عقلمند خاتون ہیں۔ یہ کردار ترک اداکارہ گلثوم علی نے ادا کیا ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0