'جب 425 استعفے آئیں گے تو ضمنی نہیں جنرل الیکشن ہوں گے'

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ جب 425 استعفے آئیں گے تو ضمنی نہیں جنرل الیکشن ہوں گے۔

'جب 425 استعفے آئیں گے تو ضمنی نہیں جنرل الیکشن ہوں گے'

احسن اقبال نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن، حکومتی ترجمانوں کے ٹائم ٹیبل پر نہیں چلےگی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس 425 نشستیں ہیں اور جب 425 استعفے آئیں گے تو ضمنی نہیں جنرل الیکشن ہوں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے دعویٰ کیا کہ حکومتی اراکین اگلے الیکشن کے لیے رابطے کر رہے ہيں۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0