جدید جہاز 'پی این ایس تبوک' کی پاک بحریہ کے بیڑے میں شمولیت

کراچی: پاکستان نیوی کے نئے جہاز 'پی این ایس تبوک' نے بحری بیڑے میں شمولیت اختیار کر لی۔

جدید جہاز 'پی این ایس تبوک' کی پاک بحریہ کے بیڑے میں شمولیت

نئے جہاز 'پی این ایس تبوک' کی بحری بیڑے میں شمولیت کی تقریب ڈاکیارڈ کراچی میں ہوئی۔ 

نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے اور انہوں نے کہا کہ جہاز کی شمولیت سے ملکی بحری قوت مضبوط، بحری مفادات اور حدود کا دفاع مزید بہتر ہوگا۔

پاکستان نیوی میں شامل کیا جانے والا نیا جہاز  'پی این ایس تبوک' اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپن اور ڈیفنس سسٹم سے لیس ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0