جسم کو پینٹ کر کے تبدیل کرنیوالی حیرت انگیز آرٹسٹ

دنیا بھر میں لوگ کینوس پر رنگ بکھیر کر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایسی آرٹسٹ سے ملوانے جا رہے ہیں جو کینوس کی جگہ اپنے جسم پر ہی رنگ بھرتی ہیں۔

جسم کو پینٹ کر کے تبدیل کرنیوالی حیرت انگیز آرٹسٹ

سربیا سے تعلق رکھنے والی 'اسکن الیوژن' اور میک اپ آرٹسٹ اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے جسم کو  اس طرح تبدیل کر دیتی ہیں کہ دیکھنے والے بھی دنگ رہ جاتے ہیں۔

الیوژن آرٹسٹ میک اپ اور پینٹ کا استعمال کر کے اپنے جسم کو اس طرح تبدیل کرتی ہیں جسے دیکھنے کے بعد آپ کو بھی اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ میرے والدین کہتے ہیں کہ میں نے چلنے سے قبل ڈرائنگ بنانا سیکھ لی تھی اور بچپن میں گھٹنوں کے بل رینگ کے میں گھنٹوں ڈرائنگ کیا کرتی تھی۔

سوشل میڈیا کی وجہ سے الیوژن آرٹسٹ کو خوب مقبولیت حاصل ہوئی ہے اور یہ دنیا بھر میں اپنے پہچان بنانے میں کامیاب ہو چکی ہیں۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0