'جس ٹولے نے بھٹو کے حقیقی ورثا کو حق نہ دیا وہ سندھ کے مظلوم عوام کو کیا انصاف دیں گے'

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جس ٹولے نے بھٹو کے حقیقی ورثا کو حق نہ دیا وہ سندھ کے مظلوم عوام کو کیا انصاف دیں گے۔

'جس ٹولے نے بھٹو کے حقیقی ورثا کو حق نہ دیا وہ سندھ کے مظلوم عوام کو کیا انصاف دیں گے'

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کے منہ بولے بیٹے اور اس کی باقیات کو گلے لگا کر بھٹو اور بی بی شہید کے جمہوری فلسفے کو تار تار کر دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جعلی راج کماری کی گڑھی خدا بخش آمد سے بھٹو اور بینظیر کی روح تڑپ اٹھی ہو گی، قبر پر کھڑے ہو کر جعلی راج کماری نے معذرت بھی ضرور کی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ بھٹو کے اصل وارث دربدر ہیں، بھٹو اور بی بی شہید کی سیاست اور وراثت پر قابض گروہ نے ان کی قربانیوں کو ذاتی مفاد پر قربان کر دیا، بھٹو کی وراثت اور سیاست پر ناجائز قابضین جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف ہیں۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0