جنت مرزا نے بشریٰ انصاری سے معافی مانگ لی

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اداکارہ بشریٰ انصاری سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی یہ ہنگامہ نہیں کرنا چاہتی تھیں۔

جنت مرزا نے بشریٰ انصاری سے معافی مانگ لی

گزشتہ روز اداکارہ بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے وضاحت دی کہ وہ جنت کی ویڈیو والے معاملے سے مکمل طور پر واقف نہیں تھیں اس لیے جلد بازی کے سبب اپنا بیان جاری کیا لیکن جب پتا چلا کہ جنت معافی مانگ چکی ہیں تو فوری طور پر پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔

اب جنت مرزا نے اپنے پیغام میں بشریٰ انصاری سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ 'آپ کے کہے گئے الفاظ میرے اور فیملی کیلئے کافی سخت تھے، مجھے معاملے کو سلجھانے کیلئے بولنا پڑا'۔

ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا تھا کہ 'ہمیں اپنے بڑوں کی عزت کرنی چاہیے لیکن انہیں بھی چھوٹوں سے پیار اور محبت سے پیش آنا چاہیے، آپ پیار سے سمجھاتیں تو میں سب کے سامنے ہزار دفعہ معذرت کرلیتی، میرا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا'۔

جنت نے پیغام کے آخر میں اداکارہ بشریٰ انصاری کو لیجنڈ بھی قرار دیا۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0