جنوبی وزیرستان: فورسز کے آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد مارا گیا

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد مارا گیا۔

جنوبی وزیرستان: فورسز کے آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد مارا گیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے شہر لدھا میں آپریشن کیا گیا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد پیر عرف اسد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ دہشتگرد پیر عرف اسد 2006 سے ٹی ٹی پی کا سرگرم رکن تھا اور اس نے ٹی ٹی پی بیت اللہ محسودگروپ میں شمولیت اختیارکی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پیر عرف اسد حکیم اللہ محسود کی موت کے بعد شہریار محسود گروپ میں شامل ہوگیا، دہشتگرد سکیورٹی فورسزکےخلاف دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث رہا۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0