جوبائیڈن امریکا کے 46 ویں صدر منتخب ہوگئے

ریاست پنسلوینیا کے الیکشن نتائج کے اعلان کے بعد ڈیموکریٹ امیدوار نے 284 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے دی، امریکی صدر صرف 214 ووٹ حاصل کر سکے، جوبائیڈن جنوری 2021 میں صدارت کا عہدہ سنبھالیں گے

جوبائیڈن امریکا کے 46 ویں صدر منتخب ہوگئے

جوبائیڈن امریکا کے 46 ویں صدر منتخب ہوگئے، ڈیموکریٹ امیدوار نے 284 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا کی جانب سے خبر نشر کی گئی ہے کہ ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن نے الیکشن جیت لیا ہے

جوبائیڈن نے امریکا کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے دی ہے، ان کی جانب سے 284 ووٹ حاصل کیے گئے ہیں۔ جوبائیڈن کے مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ 214 ووٹ حاصل کر سکے۔ جوبائیڈن نے ریاست پنسلوینیا اور ایریزونا میں فتح حاصل کرنے کے بعد حتمی برتری حاصل کی۔ جوبائیڈن جنوری 2021 میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

امریکی صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ ہونے کے 3 دن بعد نتائج واضح ہوئے ہیں۔

اس سے قبل جوبائیڈن نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ ہم300الیکٹورل ووٹ جیت جائیں گے، انہوں نے کہا کہ امریکی تاریخ میں پہلی بار74ملین سے زائد ووٹ حاصل کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام نے مینڈیٹ دیا ہے کیونکہ عوام اس ملک کو جوڑنا چاہتے ہیں۔ ہماری سیاست کا اولین مقصد عوامی مسائل کو حل کرنا ہے۔ ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں جانتا ہوں کہ کسی کو کھونے کا دکھ کیا ہوتا ہے، ہم سیاست میں مخالف ضرور ہیں مگر کسی کے دشمن نہیں، بطور صدر مجھ پر تمام عوام کی ذمہ داری ہوگی۔

جوبائیڈن نے کہا کہ امریکی عوام نے ماحولیات اورمعیشت کی بہتری کیلئے ووٹ دیا،انتشار اور اختلافات میں الجھ کر وقت ضائع نہیں کرناچاہتا، ہمارا معاشی منصوبہ کورونا کے بعدنقصان پرقابو پانے کیلئے ہوگا، جمہوریت کو نقصان نہیں پہنچنے دیا جائے گا۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0