جوبائیڈن نے ٹرمپ کا مسلم ممالک پر پابندی سے متعلق فیصلہ واپس لے لیا

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے صدارت کا منصب سنبھالتے ہی 17 احکامات پر دستخط کردیے۔

جوبائیڈن نے ٹرمپ کا مسلم ممالک پر پابندی سے متعلق فیصلہ واپس لے لیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جوبائیڈن نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی سابق صدر ٹرمپ کے دورے کے کئی فیصلے واپس لینے کے احکامات دیے جن میں امریکی صدر نے بعض مسلم اکثریتی ملکوں کے شہریوں پر امریکا میں امیگریشن پر پابندی ختم کرنے کے بل پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔

امریکی صدر  کے احکامات کے تحت نوجوان تارکین وطن کو تحفظ دیا جائے گا اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر روک دی جائے گی۔

امریکی صدر نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس معاہدے کو پھر سے بحال کر دیا جب کہ تمام وفاقی املاک پر ماسک لازمی قرار دینے کے بل پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0